فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
مؤثر حکمت عملی سے جنگ میں بڑی فتح ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتفاق اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی حاصل کی، اور ہمیں اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔
لاہور میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اپنائی گئی مؤثر حکمت عملی سے جنگ میں بڑی فتح ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ باہمی اتفاق اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا ایک اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ملک ہے اور اسے اندرونی و بیرونی دونوں محاذوں پر چیلنجز درپیش ہیں۔ عوامی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گڈ گورننس، مؤثر پالیسی سازی اور انتھک محنت ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث اور بلاامتیاز خدمت ان کا مشن ہے، اور پنجاب حکومت کی تمام مشینری اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس وقت سیلاب زدگان کی مدد کو سب سے زیادہ اہمیت دی جا رہی ہے۔ پنجاب میں ایک بڑا ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، جہاں اب تک 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، اور پنجاب کے عوام نے اس نوعیت کی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 7 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 5 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 5 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- an hour ago



