Advertisement
علاقائی

آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کی 45نشستوں کیلئے انتخابات کل ہونگے

میر پور : آزاد کشمیرکی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کیلئے انتخابات کل ہورہے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 25th 2021, 1:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کامعرکہ کون جیتے گا اس کا فیصلہ کل بروزاتوار  25 جولائی کو ہوگا ، انتخابی مہم کا وقت  کل رات بارہ بجے ختم ہوگیا جبکہ آج سے پولنگ بیگز کی تقسیم شروع کی جائے گی۔

آزادکشمیر کے 33 حلقوں میں  602 امیدوار اپنی قسمت آزمائی کریں گے جبکہ  ا ن 33 حلقوں میں 12بڑے مقابلے متوقع ہیں۔ سابق وزرائے اعظم، سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل امیدواروں کے درمیان  سخت مقابلوں کا امکان ہے۔ پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ نواز کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ  متوقع ہے  جبکہ مرکز میں تحریک انصاف  کی حکومت کی وجہ سے ان کے امیدوراروں کو دیگر جماعتوں کے امیدواروں پر برتری حاصل ہے ۔

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں 32 لاکھ 20 ہزار 793 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ پاکستان میں بسنے والے 4 لاکھ 5 ہزار 253 کشمیری بھی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔

پولنگ کے لیے 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس کے علاوہ چھ سے سات ہزار پاک فوج کےجوان بھی امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے 45 حلقوں میں مردوں کے 1398 خواتین کے 1353 اور مشترک 1992 سمیت کل 6139 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے پریزائڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر انتخابات میں لاہور کی دو نشستوں پر پولنگ اسٹیشنز پر سامان کی ترسیل آج ہوگی ، پولنگ اسٹیشنز پر سامان سکیورٹی اور آر آوز کی نگرانی میں  پہنچایاجائے گا ۔لاہور میں 25 پولنگ اسٹیشنز قائم کردیے  گئے ہیں،آزاد کشمیر کے انتخابات میں لاہور سے 9 ہزار ایک سو 94 ووٹرز رائے حق دہی استعمال کریں گے۔

Advertisement
لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

لوئر دیر : وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 40.8 میگاواٹ کوٹو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا

  • 14 گھنٹے قبل
بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا،  قانونی چارہ جوئی کا اعلان

بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیدیا، قانونی چارہ جوئی کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

اردون کے شاہ عبد اللہ دوئم2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر والہانہ استقبال

  • 16 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

  • 14 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں 6 روپے کا اضافہ

  • 39 منٹ قبل
حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

حیدرآباد: آتشبازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکا، 3 افراد جاں بحق،وزیر اعلی کا نوٹس

  • 16 گھنٹے قبل
ایران کے بعد روس کی  بھی پاک افغانستان  کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش

ایران کے بعد روس کی بھی پاک افغانستان کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش

  • 44 منٹ قبل
روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ،8 افراد جاں بحق ،متعدد عمارتیں تباہ

  • 18 گھنٹے قبل
بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

بشریٰ بی بی حساس ادارے کی معلومات بانی پی ٹی آئی تک پہنچاکر اعتماد جیتتی رہیں، برطانوی جریدہ

  • 18 گھنٹے قبل
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پر  رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس  کل طلب

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر  رائے شماری کے لیے اسمبلی کا اجلاس کل طلب

  • ایک گھنٹہ قبل
پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

پی ایس ایل میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا

  • 16 گھنٹے قبل
پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا

پنجاب بھر میں اسموگ کی شدت میں پھر اضافہ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں بھی دوسرے نمبر پر آ گیا

  • 16 منٹ قبل
Advertisement