اسرائیلی بربریت کے دو سال مکمل،تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا
تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ پورے خطے میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے


اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو آج دو سال مکمل ہو چکے ہیں، تاہم صیہونی مظالم کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
تازہ حملوں میں مزید 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا جب کہ پورے خطے میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے۔
یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی جب حماس کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے "طوفان الاقصیٰ" کے نام سے اسرائیلی سرحدوں پر بڑا حملہ کیا۔
فلسطینی مجاہدین نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے سرحدی بستیوں میں داخل ہو کر 251 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا جس کے بعد اسرائیل نے بڑے پیمانے پر عسکری کارروائیاں شروع کر دیں۔
صیہونی حکومت نے نہ صرف 3 لاکھ 60 ہزار ریزرو فوجی غزہ میں تعینات کیے بلکہ پوری غزہ پٹی کو ایک تباہ کن محاصرے کا شکار بنا دیا۔
ان دو برسوں میں ہونے والی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب زخمی ہیں جبکہ اسرائیلی محاصرے نے غزہ میں 20 لاکھ شہریوں کو قحط اور فاقہ کشی کا شکار کر دیا ہے۔
خطے کا ہر پہلو متاثر ہوا ہے اسپتال، مساجد، کلیسا، اسکول، تعلیمی ادارے، سڑکیں اور سویلین انفرااسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور پورا علاقہ کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے۔
یہ سب کچھ اس وقت بھی جاری ہے جب امریکی صدر کا جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیل نے کھلے عام نظر انداز کر دیا ہے، اور اپنی کارروائیوں کو مزید وسعت دے رہا ہے۔

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 20 گھنٹے قبل





