دہلی :مودی سرکار کشمیریوں کا مزید جینا دو بھرکرنے پر ڈٹ گئی ، بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کی تنظیم نو کے حوالے سے ترمیمی بل 2021لوک سبھا میں منظور کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے شدید تنقیدکے باوجود یہ بل منظور کیا گیا ہے ، جس کے متعلق کانگریس رہنما ؤں کا کہنا تھا کہ اس آرڈیننس کی بالکل کوئی ضرورت نہیں تھی ، یہ آرڈیننس ہنگامی صورتحال میں لایا جاتاہے۔ مقبوضہ کشمیرایک نازک ریاست ہے،جہاں موجود افسران مقامی ہونے چاہیں، حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج کشمیری خوف کے سائے میں رہ رہے ہیں۔ رکنِ لوک سبھا حسین مسعودی کاکہنا ہے کہ یہ کشمیریوں پر ظلم کے مترادف ہے، اس بل سے مقبوضہ کشمیر کو غیریقینی صورتحال کی جانب لےجایاجارہاہے، حکومت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔
بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کاکہنا تھا کہ کشمیر میں حالات بہتر ہیں اور مقبوضہ کشمیرکو مناسب وقت ملتے ہی بھارتی ریاست قرار دے دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی راجیہ سبھا نے جموں و کشمیر تنظیمِ نو ترمیمی بل 2021 کو منظوری دی تھی ۔ یہ بل جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی آرڈینینس 2021 کی جگہ لے گا، جس کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسز، انڈین پولیس سروس، انڈین فورسٹ سروس کے جموں کشمیر کارڈر کو اروناچل پردیش، گوا، میزورم اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے کارڈر میں ضم کر دیا جائے گا۔بھارتی نے گزشتہ ماہ جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔ 5اگست 2019 کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
یکم نومبر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے خاتمے سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں خصوصی درجہ حاصل ہے جس کے تحت صرف کشمیری ہی وادی میں جائیداد خریدنے اور ورثے میں منتقل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل




