لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی صلح کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے درمیان سوشل میڈیا پر بیان بازی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے محمد حفیظ اور سرفراز احمد کی صلح کروا دی۔ٹیم کے مینیجر منصور رانا نے دونوں کھلاڑیوں کا رابطہ کروایا۔منصور رانا نے کرکٹرز کے درمیان رابطہ چئیرمین پی سی بی کی ہدایت پر کرایا گیا۔سرفراز احمد کو مینجمنٹ کی جانب سے تنبیہ بھی دی گئی، پی سی بی کےبڑوں نے کھلاڑیوں کی سوشل میڈیا پر بیان بازی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بنانے پر محمد حفیظ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔
جس کے بعد سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر محمد حفیظ کو جواب دیا کہ حفیظ بھائی پاکستان کے لئے جس نے بھی کھیلا امتیاز احمد،وسیم باری ،تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان،راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب ملک کے لئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
- 39 منٹ قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی اسپانسرڈ 22 خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 5 گھنٹے قبل

ملک میں جتنے بھی دہشتگردانہ حملے ہو رہے ہیں ان میں افغان ملوث ہیں،وزیر داخلہ
- 5 گھنٹے قبل

چیف آف دی ڈیفنس فورسز کے عہدے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اعظم نذیر تارڑ
- 35 منٹ قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- ایک دن قبل

کراچی: گٹر کے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی 14 گھنٹوں بعد لاش نکال لی گئی
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 6 گھنٹے قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- 5 گھنٹے قبل












