لاہور : اپوزیشن اتحادپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سےسینیٹ الیکشن کیلئے نامزد امیدواریوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوارقراردینے کا اعلان کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی آج الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، یوسف رضا گیلانی کےہمراہ رہنما مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم پرویزاشرف ہوں گے۔راجہ پرویز اشرف، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تجویز کنندہ ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی کے تائید کنندہ ہیں ۔ خیال رہے پیپلزپارٹی نےیوسف رضاگیلانی کواسلام آباد سےسینیٹ امیدوار نامزد کیا تھا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی ہے ۔جس کے بعد وہ اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے کے اہل ہوگئے ہیں ۔ سابق وزیراعظم کا ووٹ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 کے پتہ پر درج کرلیا گیا۔ انہوں نے ایک دن پہلے ووٹ ٹرانسفر کرنے کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ15فروری مقرر کر دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی، امیدواروں سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ کاغذات جمع کرنے والوں کے نام 16فروری کوشائع کئے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 25 فروری تک واپس لے سکیں گے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل





