وزیراعظم شہباز شریف کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
شہباز شریف کو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی


وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب ملائیشیا کی ریاست پہانگ میں منعقد ہوئی، جس میں پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہانگ کی ملکہ تنکو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بصیرت، نظم و ضبط اور ہمدردی سے قوم کی خدمت کی، انہوں نے پنجاب کی قیادت سے لے کر وزارت عظمیٰ تک ثابت کیا کہ حقیقی قیادت طاقت نہیں مقصد سے جڑی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے ہزاروں طلبہ کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور طرزحکمرانی میں اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کرنا اعزاز ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا سے قیادت و حکمرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔ 4 دہائیوں سے زائد عرصے تک صوبہ پنجاب کے عوام کی بطور خادم خدمت کی، اب پاکستان کے وزیراعظم کی حیثیت سے عوام کی خدمت کر رہا ہوں، ہمیشہ خلوص نیت اورثابت قدمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کی ایک معزز ترین درسگاہ سے منسلک ہونا باعث اعزاز ہے، درسگاہ علم، ایمان اور اخلاق کو یکجا کر کے اعلیٰ تعلیم کے مقصد کو آگے بڑھا رہی ہے، خواہش ہے کہ پاکستان اوریونیورسٹی کے درمیان علمی تعاون مزید مضبوط ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، قیادت کوئی امتیاز نہیں بلکہ ایک امانت ہے، قیادت کو دیانت، اخلاص، عدل اور شفاف احتساب کے ساتھ ادا کرنا لازم ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو تنازعات، غربت اور باہمی انتشار سمیت بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان اور ملائیشیا نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کیلئے مواقع فراہم کریں۔

سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ
- 2 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسزکی 2کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرجہنم واصل
- 14 گھنٹے قبل

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق
- 2 گھنٹے قبل

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

ڈرگ کنٹرول پنجاب کا مختلف ادویات کے ناقص بیچز فوری مارکیٹ سے واپس لینے کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم
- 14 منٹ قبل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور
- 2 گھنٹے قبل

کلاؤڈ فلیئر میں فنی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت متعدد ویب سائٹس متاثر
- 17 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز:زمبابوے نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرائی سیریز:پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
- 15 گھنٹے قبل











