وفاقی تعلیمی بورڈ نے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کراتے ہوئے پاسنگ مارکس کی حد بڑھا دی
نیا نظام اگلے سال سے سالانہ امتحانات میں نافذ کیا جائے گا، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ


فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے پاسنگ مارکس کو موجودہ 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے، ساتھ ہی ایک نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیا نظام اگلے سال سے سالانہ امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی ایس ای نے اپنے پرانے گریڈنگ سسٹم (اے، بی، سی، ڈی، ای) میں بھی تبدیلی کی ہے اور اس کی جگہ نئی کارکردگی کے اشاریے متعارف کرائے ہیں، جن کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے، پرانے نظام میں صرف 5 گریڈ تھے، جب کہ نئے نظام میں 10 درجات (گریڈیشنز) شامل کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ ماہ اسلام آباد میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نظرِ ثانی شدہ گریڈنگ سسٹم پہلے سالانہ امتحانات 2026 سے سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ (ایس ایس سی-I ) اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفیکیٹ-I (ایچ ایس ایس سی-I ) کی سطح پر نافذ العمل ہوگا، جب کہ ایس ایس سی-II اور ایچ ایس ایس سی-II کی سطح پر یہ نظام 2027 کے پہلے سالانہ امتحانات سے نافذ العمل ہوگا۔
وہ طلبہ جو 96 فیصد سے 100 فیصد نمبر حاصل کریں گے، انہیں ++A گریڈ دیا جائے گا، جسے غیر معمولی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح 91 فیصد سے 95 فیصد تک نمبر لینے والوں کو +A گریڈ اور بہت اعلیٰ کیٹیگری میں رکھا جائے گا۔جو طلبہ 86 فیصد سے 90 فیصد نمبر حاصل کریں گے، انہیں A گریڈ دیا جائے گا، جسے نمایاں کیٹیگری کہا گیا ہے۔
اسی طرح 81 فیصد سے 85 فیصد نمبر لینے والے طلبہ کو ++B گریڈ دیا جائے گا، جسے بہترین قرار دیا گیا ہے، جب کہ 76 فیصد سے 80 فیصد تک نمبر لینے والوں کو +B گریڈ اور 71 فیصد سے 75 فیصد والوں کو B گریڈ دیا جائے گا۔
61 فیصد سے 70 فیصد والے طلبہ کو +C گریڈ دیا جائے گا، جب کہ 51 فیصد سے 60 فیصد والے C گریڈ حاصل کریں گے جو اوسط سے بہتر کیٹیگری میں شمار ہوگا۔جو طلبہ 40 فیصد سے 50 فیصد کے درمیان نمبر حاصل کریں گے، انہیں D گریڈ دیا جائے گا۔
ایف بی آئی ایس ای کے مطابق اجلاس میں ملک کے تمام تعلیمی بورڈز نے اس نئے گریڈنگ سسٹم اور پاسنگ مارکس فارمولا کو اپنانے پر اتفاق کیا ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا تمام بورڈز اسے عملی طور پر نافذ بھی کریں گے یا نہیں۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 5 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 minutes ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 39 minutes ago



