سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیزکردیا
یہ گیت صرف ایک نیا ورژن نہیں، بلکہ ایک علامتی پل ہے جس کے ذریعے خاندانی ورثہ، فن، اور احساسات کی منتقلی ہوئی ہے،گلوکار


ویب ڈیسک: گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیز کردیا۔۔۔باپ بیٹے کی مشترکہ آواز اور روایتی لوک رنگ میں جدید ساز۔۔تھیواہ کا نیا ورژن شائقین کے دل جیت گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے مشہور گیت "تھیواہ" جس نے فوک گلوکار کو عوامی مقبولیت دلوائی، اب اس گیت کا نیا جدید ورژن ان کے بیٹے گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد کے ساتھ مل کرمشترکہ طور پر ریلیز کردیا۔
باپ بیٹے کی یہ جوڑی نہ صرف ایک گیت میں اکٹھی ہوئی، بلکہ دو نسلوں کی صدا، احساس، اور تہذیب کا سنگم بن گئی ہے۔
گانے کی ریلیز پر گلوکار سانول عیسی خیلوی نے کہا کہ یہ گیت صرف ایک نیا ورژن نہیں، بلکہ ایک علامتی پل ہے جس کے ذریعے خاندانی ورثہ، فن، اور احساسات کی منتقلی ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عطا اللہ خان نے صرف مائیک ہی نہیں، بلکہ اپنے فنی جذبات، اور صدیوں پرانی روایتوں کو اگلی نسل کے سپرد کیا ہے،کوشش ہے کہ والد کے فنی ورثے کی بھرپور حفاظت کروں۔
ریلیز ہونے والے گیت " تھیواہ" کی موسیقی قاسم اظہر نے ترتیب دی ہے۔جسے "ایس ریکارڈ" کے پلیٹ فارمز سے جاری کیا گیا ہے۔گانا "سانول عیسی خیلوی آفیشل" یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 18 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 40 minutes ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago






