غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج کی کچھ بریگیڈز اور یونٹس نے غزہ کے مرکزی حصے کو بھی خالی کرنا شروع کر دیا ہے


غزہ: جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے کی منظوری کے بعد اسرائیلی افواج نے غزہ سے واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے بعد ہزاروں بے گھر فلسطینی شمالی علاقوں کی جانب واپسی کے لیے نکل پڑے ہیں۔
الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی خاندان جو مغربی علاقوں میں پناہ گزین تھے، اب غزہ شہر اور دیگر مرکزی علاقوں کی جانب واپس جا رہے ہیں، جہاں سے انہیں پہلے جبری طور پر بے دخل کر دیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی افواج کی کچھ بریگیڈز اور یونٹس نے غزہ کے مرکزی حصے کو بھی خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔
النصیرات کیمپ میں عارضی پناہ لینے والے کئی خاندان بھی اب شمالی غزہ کا رخ کر رہے ہیں، تاہم وہ اب بھی نتساریم کاریڈور میں فوجی انخلا مکمل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ جب تک آخری اسرائیلی ٹینک علاقے سے نہیں نکل جاتا، وہ اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔
الجزیرہ کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کے باوجود علاقے میں اسرائیلی ڈرونز، جنگی طیارے اور نیوی کی موجودگی بدستور دیکھی گئی ہے، اور واپس جانے والے کئی فلسطینیوں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی کابینہ نے جمعہ، 10 اکتوبر کو سیزفائر معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دی تھی، جس کے تحت قیدیوں کا تبادلہ اور فوجی انخلا شامل ہے۔
حماس کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں امریکا اور دیگر ثالث ممالک کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ سیزفائر کے اس مرحلے کی منظوری کا مطلب ہے کہ غزہ میں جنگ ختم ہو گئی ہے۔
معاہدے کے تحت 24 گھنٹوں میں لڑائی ختم ہونا تھی، جبکہ حماس کو 72 گھنٹوں میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 67,000 سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں شہری اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا
- 4 گھنٹے قبل

عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 6 گھنٹے قبل

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 4 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 8 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی ہے
- 4 گھنٹے قبل

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام
- 4 گھنٹے قبل

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 4 گھنٹے قبل