ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شرپسند عناصر کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی مدد سے ٹریس اور گرفتار کیا جائے گا


لاہور : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممکنہ ہڑتال، احتجاجی سرگرمیوں اور ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے سکیورٹی اور آپریشنل اقدامات پر غور کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ "کل کسی بھی شخص کو ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر نکلنے، امن و امان خراب کرنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔"
انہوں نے کہا کہ "شہریوں کی جان و مال، سرکاری و نجی املاک کا تحفظ، اور قانون کی بالادستی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔"
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ توڑ پھوڑ، تشدد یا انتشار کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی قسم کی شرپسندی پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ (7-ATA) کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جن کی سزا 10 سے 14 سال تک ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شرپسند عناصر کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی مدد سے ٹریس اور گرفتار کیا جائے گا۔
اس ضمن میں سیف سٹی کیمروں، پٹرولنگ وہیکلز اور فیس ٹریس ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
مطلوب افراد کے چہروں اور گاڑیوں/موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس کا ڈیٹا تمام سسٹمز میں فیڈ کر دیا گیا ہے۔
سپیشل برانچ کی جانب سے استعمال ہونے والے AI انجنز بھی شرپسندوں کی تلاش میں استعمال ہوں گے۔
آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے 27 ہزار افسران و اہلکار سڑکوں پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔
سپیشل برانچ کے 12 ہزار اہلکار شرپسندوں کی نگرانی اور گرفتاری پر مامور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ "زندگی کا پہیہ رواں دواں رہے گا — مارکیٹیں، کاروباری مراکز، ٹرانسپورٹ اور سڑکیں کھلی رہیں گی۔ کسی کو عوامی زندگی کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 11 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 16 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل


