عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
لیڈی اینابیل ایک مؤثر کیمپینر تھیں اور کئی سماجی کازز کے لئے کام کرتی رہیں


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق خوشدامن اور جمائما گولڈ اسمتھ کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 11 جون 1934 کو لندن میں پیدا ہونے والی لیڈی اینا بیل گولڈ اسمتھ کے 6 بچوں میں جمائما گولڈ اسمتھ کے علاوہ رچمنڈ پارک سے سابق ایم پی زیک گولڈ اسمتھ بھی شامل تھے۔ لیڈی اینا بیل کے شوہر نے اپنی اہلیہ کے نام پر مے فئیر نائٹ کلب کا نام رکھا تھا جہاں شاہی خاندان کے افراد بھی آتے تھے۔
اینا بیل نے صرف 15 برس کی عمر میں لیڈی اینا بیل کا خطاب حاصل کیا تھا، ان کی پہلی شادی مارک برلے سے 21 برس تک قائم رہی اور پھر سر جیمز گولڈ اسمتھ سے 1978 میں دوسری شادی کی۔
لیڈی اینابیل ایک مؤثر کیمپینر تھیں اور کئی سماجی کازز کے لئے کام کرتی رہیں۔ جن میں دیہی علاقوں، جانوروں کی خیراتی تنظیمیں اور جنوبی افریقہ میں بچوں پر HIV/AIDS کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کرنا شامل ہیں۔
2004 میں انہوں نے اپنی یادداشتیں "انابیل: ایک غیر روایتی زندگی" شائع کیں، اس کتاب میں انہوں نے اپنے ارسٹوکریٹِک بچپن، 1960 کے عشرے کے سوئنگِنگ لندن کی مسحور کن سماجی زندگی کو یاد کیا اور پھر اپنے والدہ اور دادی ،نانی کی حیثیت سے کردار کا بھی ذکر کیا۔
لیڈی اینا بیل کے بیٹے زیک گولڈ اسمتھ کو لارڈ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے 2016 میں میئر لندن بننے کیلئے صادق خان کا مقابلہ بھی کیا تھا۔
واضح رہےکہ لیڈی انابیل کی بیٹی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے 1995 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے شادی کی تھی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 8 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago





