صوبے میں کسی بھی سیاسی مقدمے یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں کی جائے گی، سہیل آفریدی


نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور انسدادِ بدعنوانی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، لیکن صوبائی افسران نے جمہوری مینڈیٹ کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔ ان افسران کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ عوامی مفاد کے خلاف جانے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔
سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ صوبے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، کسی کو کرپشن کی اجازت نہیں ہوگی۔ سرکاری ملازم اور حکومت سب عوام کے خادم ہیں، اور جو افسر عوامی اعتماد پر پورا نہیں اترے گا وہ اپنے عہدے پر برقرار نہیں رہے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ روایتی انداز میں کام کرنے کے لیے نہیں آئے بلکہ عوام کو حقیقی تبدیلی کا احساس دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ صوبے میں رٹہ سسٹم کے خاتمے کے لیے کانسیپچوئل ایگزامینیشن سسٹم متعارف کرایا جائے۔
مزید برآں، وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں کسی بھی سیاسی مقدمے یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضم اضلاع کی تعمیر و ترقی کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا تاکہ وہاں کے عوام کو تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل




