خط پر دستخط کرنے والے ممالک میں آسٹریا، جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ اور سویڈن شامل ہیں، جو عام طور پر سخت امیگریشن پالیسیوں کے حامی سمجھے جاتے ہیں


برسلز: یورپی یونین نے تصدیق کی ہے کہ اس نے ان افغان شہریوں کی واپسی کے سلسلے میں افغانستان میں طالبان حکومت سے تکنیکی سطح پر ابتدائی رابطے قائم کیے ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔
یورپی کمیشن کے ترجمان مارکس لامرٹ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ رکن ممالک کی درخواست پر طالبان حکومت سے تکنیکی نوعیت کے بات چیت کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ ان کے بقول، "اس سال کے اوائل میں ہم نے افغانستان میں ڈی فیکٹو اتھارٹیز (طالبان حکومت) سے تکنیکی سطح پر ابتدائی بات چیت کا آغاز کیا۔"
یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بیلجیم کی قیادت میں 20 یورپی ممالک نے یورپی کمیشن کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ ان افغان باشندوں کی جبری یا رضاکارانہ واپسی ممکن بنائی جائے جنہیں یورپ میں قیام کی اجازت نہیں ملی۔
خط پر دستخط کرنے والے ممالک میں آسٹریا، جرمنی، یونان، اٹلی، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ اور سویڈن شامل ہیں، جو عام طور پر سخت امیگریشن پالیسیوں کے حامی سمجھے جاتے ہیں۔
بیلجیم کی وزیر برائے امیگریشن اینلین وین بوسوٹ نے کہا، "ہم غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو، حتیٰ کہ سزا یافتہ افراد کو بھی، واپس نہیں بھیج سکتے۔ یہ صورت حال عوامی اعتماد کو مجروح کر رہی ہے اور اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔"
یورپی یونین کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بدری کے احکامات حاصل کرنے والے صرف 20 فیصد افراد کو ان کے آبائی ممالک واپس بھیجا جا رہا ہے، جس پر رکن ممالک تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
فی الوقت یورپی یونین کی افغانستان میں محدود سفارتی موجودگی برقرار ہے، اور زیادہ تر رابطے انسانی امداد اور تکنیکی تعاون تک محدود ہیں۔

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 16 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 18 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 days ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 days ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 13 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 days ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- a day ago





