5 دہائیوں پرمحیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیئے


ممبئی: بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی سنیما کے ورسٹائل اداکار شری گووردھن اسرانی طویل علالت کے بعد ممبئی میں چل بسے۔اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔
View this post on Instagram
5 دہائیوں پرمحیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیئے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔اسرانی کا فلمی سفر 50 برس سے زائد رہا اور انہوں نے 350 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے مزاحیہ اور معاون کرداروں کے ذریعے بھارتی سنیما میں ایک مضبوط شناخت قائم کی۔
1970 کی دہائی اسرانی کے کیریئر کا سنہری دور ثابت ہوئی، جب وہ سب سے زیادہ مقبول اور قابلِ اعتماد کریکٹر ایکٹرز میں شمار ہونے لگے۔ وہ میرے اپنے، کوشش، باورچی، پریچے، ابھی مان، چپکے چپکے، چھوٹی سی بات، رفو چکر اور شعلے جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔فلم شعلے میں جیل وارڈن کا ان کا کردار آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔
اس کے علاوہ فلم دھمال، بھول بھلیا اور بنٹی اور ببلی 2 میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ اسرانی نے اپنی کامک ٹائمنگ اور منفرد ڈائیلاگ ڈلیوری کے ذریعے خود کو ایک بے مثال فنکار کے طور پر منوایا۔
اسرانی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago





