نیا فیچر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ ویب لنک والی پوسٹس بھی بہتر رسائی حاصل کر سکیں


اگر آپ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) استعمال کرتے ہیں تو آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ ویب لنکس پر مشتمل پوسٹس اتنی نمایاں نہیں ہوتیں جتنی دیگر پوسٹس۔ تاہم، ایکس کی جانب سے اب اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔
ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیئر (Nikita Bier) نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ کمپنی ایک نئے تجرباتی فیچر پر کام کر رہی ہے، جس کا مقصد ویب لنک والی پوسٹس کو بہتر بنانا ہے۔
اس نئے فیچر کے تحت، صارفین کسی بھی ویب لنک پر کلک کرنے کے بعد اصل پوسٹ کو مکمل طور پر چھوڑنے کے بجائے، اسی پیج پر لنک کا مواد دیکھ سکیں گے۔ یوں لائیک، ری پوسٹ اور ریپلائی جیسے بٹنز بھی نظر آتے رہیں گے۔
فی الحال اس فیچر کی آزمائش ایکس کی iOS ایپ کے مخصوص صارفین کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
نکیتا بیئر کے مطابق، موجودہ سسٹم میں جب صارف لنک پر کلک کرتا ہے تو وہ پوسٹ کے تعامل (engagement) جیسے لائک یا ریپلائی سے کٹ جاتا ہے، جس سے ایکس کے الگورتھم کو اندازہ نہیں ہو پاتا کہ یہ مواد کتنا مؤثر یا مقبول ہے۔
نیا فیچر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے تاکہ ویب لنک والی پوسٹس بھی بہتر رسائی حاصل کر سکیں۔

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 دن قبل





