Advertisement
تفریح

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

5 دہائیوں پرمحیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیئے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 21st 2025, 8:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی فلم انڈسٹری کے  لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ممبئی: بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندی سنیما کے ورسٹائل اداکار شری گووردھن اسرانی طویل علالت کے بعد ممبئی میں چل بسے۔اداکار کے بھتیجے نے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے ۔

View this post on Instagram
 
A post shared by India Today (@indiatoday)

5 دہائیوں پرمحیط اپنے شاندار کیریئر میں اسرانی نے ہندی فلم انڈسٹری کو بے شمار یادگار کردار دیئے اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا۔اسرانی کا فلمی سفر 50  برس سے زائد رہا اور انہوں نے 350 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے مزاحیہ اور معاون کرداروں کے ذریعے بھارتی سنیما میں ایک مضبوط شناخت قائم کی۔

1970 کی دہائی  اسرانی کے کیریئر کا سنہری دور ثابت ہوئی، جب وہ سب سے زیادہ مقبول اور قابلِ اعتماد کریکٹر ایکٹرز میں شمار ہونے لگے۔ وہ میرے اپنے، کوشش، باورچی، پریچے، ابھی مان، چپکے چپکے، چھوٹی سی بات، رفو چکر اور شعلے جیسی مشہور فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔فلم شعلے میں جیل وارڈن کا ان کا کردار آج بھی ناظرین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

اس کے علاوہ فلم دھمال، بھول بھلیا اور بنٹی اور ببلی 2 میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کی۔ اسرانی نے اپنی کامک ٹائمنگ اور منفرد ڈائیلاگ ڈلیوری کے ذریعے خود کو ایک بے مثال فنکار کے طور پر منوایا۔

اسرانی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔

Advertisement
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
Advertisement