قومی اسمبلی میں اپوزیشن نےمحمود خان اچکزئی کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا
درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے یہ درخواست سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے دفتر میں جمع کروائی گئی، جسے چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے پیش کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست پر اپوزیشن کے 74 اراکینِ اسمبلی کے دستخط موجود ہیں، جنہوں نے متفقہ طور پر محمود خان اچکزئی پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم پی ٹی آئی کے تین اراکین بیرونِ ملک ہونے کے باعث درخواست پر دستخط نہیں کر سکے۔
چیف وہِپ عامر ڈوگر، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی درخواست جمع کرائی۔ اپوزیشن کے اس اقدام کے بعد محمود خان اچکزئی باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی قیادت کریں گے اور حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں درخواست جمع کرانے کے بعد اب محمود خان اچکزئی کی باضابطہ تقرری کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے نمائندے کے طور پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- ایک گھنٹہ قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 16 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 4 منٹ قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- ایک دن قبل

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 4 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 21 گھنٹے قبل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 4 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل







