شراب و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر سابق وزیر اعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے


اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے جولائی سے اب تک متعدد بار علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کئے، لیکن وہ اب تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ابتدائی طور پر جولائی سے ستمبر کے دوران ان کی عدم پیشی وزارت اعلیٰ کی مصروفیات کے سبب بتائی جاتی تھیں، تاہم اب وہ وزارت اعلیٰ سے استعفا دے چکے ہیں۔
10 ستمبر کو بھی عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے اور انہیں گرفتار کرکے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت کے اس حکم کے بعد علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہورالحسن پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کیا جائے، لیکن جج نے کہا کہ ملزم کو پیش کریں تو وارنٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔ وکیل نے جواب دیا کہ میڈیا پر پہلے ہی معاملہ چل چکا ہے اور ملزم کی سبکی ہو چکی ہے۔
آج ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے وکیل کی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور کیس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- a day ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 21 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 18 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- a day ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- a day ago

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 2 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 20 hours ago

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 2 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 19 hours ago

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 8 minutes ago

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 2 hours ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 14 hours ago








