برآمدات کی تفصیلات منجمد مچھلی: 2025 کے پہلے 9 ماہ میں اس کی برآمدات بڑھ کر 40.10 ملین ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس 30.19 ملین ڈالر تھیں۔


رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ میں پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 153 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔
منگل کے روز جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا (GACC) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2025 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان نے چین کو 153 ملین ڈالر مالیت کی سمندری مصنوعات برآمد کیں، جو کہ پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 121.93 ملین ڈالر تھیں۔
یہ مستحکم اضافہ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت زرعی اور ماہی گیری کے شعبوں میں مضبوط تعاون، کولڈ چین لاجسٹکس، اور سرٹیفیکیشن نظام کی بدولت ممکن ہوا، جس نے پاکستانی مصنوعات کو چینی منڈیوں تک مؤثر رسائی فراہم کی۔
برآمدات کی تفصیلات منجمد مچھلی: 2025 کے پہلے 9 ماہ میں اس کی برآمدات بڑھ کر 40.10 ملین ڈالر ہو گئیں، جو گزشتہ برس 30.19 ملین ڈالر تھیں۔
منجمد کٹل فش: 2024 میں 19.83 ملین ڈالر کے مقابلے میں رواں برس 20.29 ملین ڈالر کی برآمد کی گئی۔
منجمد کیکڑے (کریب): ان کی برآمدات بھی 22.65 ملین ڈالر سے بڑھ کر 25.68 ملین ڈالر تک جا پہنچی ہیں۔
مزید یہ کہ منجمد سارڈینز، سارڈینیلا، برسلنگ اور اسپریٹس کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور اس زمرے میں پاکستان نے روس اور انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
تجارتی ماہرین کے مطابق، یہ مسلسل ترقی چینی مارکیٹ میں پاکستانی سمندری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت، تنوع، اور مسابقتی معیار کو ظاہر کرتی ہے۔
چینی ہوائی اڈوں پر "گرین چینل" کے تحت آئس سی فوڈ کی فوری کلیئرنس — جو 48 گھنٹوں میں مصنوعات کو صارفین تک پہنچاتی ہے — برآمدات کے معیار اور قدر کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 4 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 4 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 4 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 5 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 5 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 7 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 5 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 4 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 5 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 5 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 6 دن قبل








