اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ قدم افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے بھارت کے عزم کا مظہر ہے،


بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ اگست 2021 میں امریکہ اور نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابل میں اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا تھا۔ تاہم 2022 میں انسانی ہمدردی، تجارت اور طبی تعاون کے لیے ایک محدود تکنیکی مشن دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔
اب بھارتی وزارتِ خارجہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ "افغان وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے تحت، حکومت نے کابل میں موجود تکنیکی مشن کو فوری طور پر مکمل سفارتخانے کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔"
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ قدم افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے بھارت کے عزم کا مظہر ہے، خاص طور پر ان شعبوں میں جو افغان عوام کی ضروریات اور توقعات کے مطابق ہوں۔
اگرچہ نئی دہلی نے طالبان حکومت کو تاحال باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا، لیکن دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط اور حالیہ مذاکرات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ زمینی حقائق کے تحت بھارت عملی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے رواں ماہ کے آغاز میں طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کے دوران کابل میں سفارتخانے کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ یہ 2021 کے بعد کسی طالبان رہنما کا پہلا دورہ بھارت تھا۔
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 4 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 16 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل





