جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ بالوں کی رنگت بدلنے والے اسٹیم سیلز نہ صرف بالوں کو سفید کرتے ہیں


بالوں کا سفید ہونا بظاہر بڑھاپے یا دباؤ کی علامت سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر اگر یہ عمل جوانی میں شروع ہو جائے تو اکثر افراد اسے ناپسند کرتے ہیں۔ تاہم، ایک نئی سائنسی تحقیق میں اس حیرت انگیز عمل کا ایک ممکنہ فائدہ سامنے آیا ہے — یہ کینسر سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔
جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں دریافت ہوا ہے کہ بالوں کی رنگت بدلنے والے اسٹیم سیلز نہ صرف بالوں کو سفید کرتے ہیں بلکہ مخصوص حالات میں جلد کے خطرناک کینسر (melanoma) سے بھی بچاتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق، جلد اور بالوں میں موجود melanocyte اسٹیم سیلز ڈی این اے کو پہنچنے والے نقصان کا تجزیہ کرتے ہیں، اور اگر نقصان شدید ہو تو وہ خود کو جسمانی نظام سے الگ کر لیتے ہیں — جس کا نتیجہ بالوں کی سفیدی کی صورت میں نکلتا ہے۔ یہ عمل جسم کا قدرتی دفاعی میکنزم ہوتا ہے تاکہ یہ سیلز کینسر میں تبدیل نہ ہو سکیں۔
جب صرف جینومک انجری کی گئی تو melanocyte اسٹیم سیلز نے خود کو ختم کر لیا، جس سے بال سفید ہو گئے — اور یوں ممکنہ خطرناک خلیات کو تلف کر دیا گیا۔
لیکن جب مخصوص کیمیائی مادوں جیسے UV-B یا DMBA کا استعمال ہوا، تو یہی خلیات ختم ہونے کے بجائے تقسیم ہونے لگے، جس سے جلد کے کینسر کا خطرہ بڑھ گیا۔
محققین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہر بار بال سفید ہونا کینسر سے بچاؤ کی ضمانت نہیں، لیکن یہ قدرتی طریقہ ممکنہ نقصان دہ خلیات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ تاہم بعض زہریلے کیمیکل اس دفاعی نظام کو ناکام بنا دیتے ہیں۔
یہ تحقیق نہ صرف عمر بڑھنے کے حیاتیاتی عوامل کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ ممکنہ طور پر کینسر کے نئے علاج کے دروازے بھی کھول سکتی ہے۔
تحقیق کے نتائج معروف سائنسی جریدے Nature Cell Biology میں شائع ہوئے ہیں۔

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 7 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 6 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 5 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 3 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 9 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 9 گھنٹے قبل













