روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالنا ہے، صدر ٹرمپ


امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں، امریکی حکام نے واضح کیاکہ روس پر پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالنا ہے۔
روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر امریکا نے پابندی عائد کی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو سیکرٹری جنرل کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت بڑا دن ہے ، آج روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں لگائی اور یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ہم آئندہ کیا کرنے جارہے ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔ امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔یوکرین کو روس میں لانگ رینج میزائل کی اجازت کی خبرغلط ہے، یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کے خلاف استعمال کررہا ہے، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہو رہی ہیں
امریکی صدر نے پیوٹن سے ملاقات کی منسوخی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن سےملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چین اور کوریا کے دورے کے دورن چینی صدر سے ملاقات طے ہے، اُمید ہے پابندیاں روسی صدر کو سوچنے پر مجبور کر دیں گی، بائیڈن امریکا کی تاریخ کے بدترین صدر تھے، امریکا میں غیر قانونی داخل ہونے والوں پر بجٹ خرچ نہیں کر سکتے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ تقریباً 4 سال سے جاری ہے، اس میں ہزاروں اموات ہوئی ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب فریقین امن چاہتے ہیں، ہم بھی اس جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں اور اس حوالے سے چینی صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ روکنے کا ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے مشرقی وسطیٰ اور پاک بھارت جنگ سمیت 7 جنگیں رکوائیں۔ امید ظاہر کی کہ روس یوکرین جنگ بھی جلد ختم ہوجائے گی۔

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 4 hours ago

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- an hour ago

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- an hour ago

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 4 hours ago

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- an hour ago

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 2 minutes ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 16 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- a day ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 21 hours ago

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 4 hours ago

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 2 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 20 hours ago



.jpg&w=3840&q=75)






