"پاکستانی حکام اور فیڈریشن کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، اسی لیے بھارت میں ٹیم کی شرکت سے گریز کا فیصلہ کیا گیا ہے


پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے نہیں بھیجا جائے گا۔ یہ ایونٹ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے۔
یہ فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جہاں بھارت کے ساتھ سیکیورٹی خدشات اور بین الاقوامی کھیلوں میں بھارتی حکام کے جانبدار رویے، خصوصاً حالیہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران پیش آنے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
"پاکستانی حکام اور فیڈریشن کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، اسی لیے بھارت میں ٹیم کی شرکت سے گریز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔"
عہدیدار نے مزید بتایا کہ پی ایچ ایف اپنا باضابطہ مؤقف جلد ہاکی انڈیا کو تحریری طور پر آگاہ کرے گی۔
ہائبرڈ ماڈل نہ ہونے پر اعتراض
ذرائع کے مطابق، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان-بھارت میچز کے لیے ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا ہے، جس کے تحت نیوٹرل وینیو پر میچز کروائے گئے۔
تاہم، فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی (ایف آئی ایچ) کی جانب سے اب تک ایسا کوئی متبادل انتظام فراہم نہیں کیا گیا، جس پر پاکستان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ بھارت میں منعقد ہونے والا ایشیا ہاکی کپ بھی اسی بنیاد پر نہیں کھیلا، حالانکہ وہ ایونٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 6 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 11 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل









