وزیراعظم نے صنعتی اور زرعی شعبے کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا،فی یونٹ کتنا سستا ہوا؟
اس پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر، شہباز شریف


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے “روشن معیشت بجلی پیکیج” کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزیرِ اعظم نے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین اور کاروباری برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔
پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سالوں (نومبر 2025 سے اکتوبر 2028) میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی،جبکہ صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے فی یونٹ کے بجائے، 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کے رعایتی نرخ پر اضافی بجلی دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ اس پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین پر ڈالا جائے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شعبے پر۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملکی معیشت کے استحکام، صنعت و زراعت کی ترقی، روزگار کے مواقع میں اضافے اور برآمدات بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس موسمِ سرما میں دیے گئے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس سے صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور ہزاروں افراد کو روزگار ملا۔
شہباز شریف نے کہا کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن ضرور تھا لیکن معاشی ٹیم کی محنت اور آپ سب کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ملکی صنعتوں اور زراعت کی ترقی کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کاروباری آسانیوں اور خطے میں مسابقت بڑھانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 6 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 9 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل







