Advertisement
پاکستان

اسحاق ڈار کی پولش ہم منصب سے ملاقات،تجات ،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

اک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شرات دار تصور کرتا ہے،وزیر خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 23 2025، 2:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسحاق ڈار کی پولش ہم منصب سے ملاقات،تجات ،دو طرفہ تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پاکستان کے دورہ پر آئے پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسواف سیکورسکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون،تجارت، علاقائی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اس دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پولش وزیر خارجہ ادوسواف سیکورسکی کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شرات دار تصور کرتا ہے، جب کہ دونوں ممالک کےدرمیان تجارت،تعاون کےفروغ کے مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار کی پولینڈ کے ہم منصب کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس، تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، اس دوران افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جب کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کو بھی بڑھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دوسری جنگ میں ہزاروں پولش مہاجرین کو پناہ دی، پولش ایئر فورس افسر نے پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دیں، آج باہمی تعاون اور آئی ایس ایس آئی اور پولش انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یادشتوں پر بات ہوئی۔

انہوں نےمزید کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش ظاہر کی اور کشمیرپر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فتنہ الخوارج کے پاکستان پر حملوں پر تحفظات کا اظہار کیا، راڈوسلاو سِکورسکی کا دورہ پاک پولش تعلقات میں بہتری کے لیے سنگ میل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم پولینڈ نے کہا کہ شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ مفید بات چیت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعاون کی یادداشتوں پر دستخط خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غزہ میں امن چاہتے ہیں، پولینڈ مستحکم اور پُرامن جنوبی ایشیا کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔

اس سے قبل، پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسواف سیکورسکی جمعرات کو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے جہا وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں سیکورسکی کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 2 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 6 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 2 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 3 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
Advertisement