Advertisement
پاکستان

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

وزیرِاعلیٰ کے مطابق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں پرانی اور ناقص ہیں، جنہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 23rd 2025, 8:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست

بلوچستان کے بعد اب سندھ حکومت نے بھی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کی گئی بکتر بند (آرمڈ) گاڑیاں سندھ کو فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کے روز خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ وفاقی حکومت نہ صرف خیبرپختونخوا کو انسدادِ دہشت گردی کے فنڈز دینے سے گریز کر رہی ہے بلکہ آئینی حقوق کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

وزیرِاعلیٰ کے مطابق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی جانب سے بھیجی گئی بلٹ پروف گاڑیاں پرانی اور ناقص ہیں، جنہیں واپس کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

بعد ازاں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے، لہٰذا اگر وہ گاڑیاں وہاں استعمال نہیں ہوتیں تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کیا جائے۔

اس درخواست کے بعد وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے لیے مختص بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

اب، تازہ پیش رفت میں سندھ کے محکمہ داخلہ نے بھی وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے مسترد کی گئی بکتر بند گاڑیاں سندھ حکومت کو فراہم کی جائیں تاکہ سیکیورٹی اداروں کی استعداد بڑھائی جا سکے۔

Advertisement
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

  • 11 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 7 hours ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 10 hours ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 7 hours ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 12 hours ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • a day ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق