مریم نفیس نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گھریلو اور ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔


اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر امان احمد ازدواجی اختلافات کے دوران معاملات کو بہتر انداز میں سلجھانے کے لیے ایک خاص اصول پر عمل کرتے ہیں — وہ یہ کہ جھگڑے والی رات ایک ساتھ نہیں سوتے۔
مریم نفیس نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی گھریلو اور ازدواجی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات یا جھگڑے معمول کی بات ہیں، لیکن ان مسائل کو بات چیت اور سمجھوتے کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے، کیونکہ خاموشی یا نظرانداز کرنا مسائل کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
پروگرام میں موجود ماہرینِ صحت نے بھی بتایا کہ تنازعات کے دوران انسانی جسم میں کارٹیسول ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جو منفی سوچوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔
مریم نفیس نے بتایا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان ایک اصول طے ہے کہ اگر کسی رات جھگڑا ہو جائے تو وہ الگ الگ کمروں میں سو جاتے ہیں۔ اس سے دونوں کو سوچنے اور اپنے جذبات پر قابو پانے کا وقت ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلی صبح وہ ناشتے کے دوران بیٹھ کر اختلافات پر بات کرتے ہیں، جس سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔
اداکارہ کے مطابق اس طریقے پر عمل کرنے سے وہ اپنے رشتے میں غلط فہمیاں اور کشیدگی پیدا ہونے سے بچاتے ہیں۔
خیال رہے کہ مریم نفیس نے ہدایتکار امان احمد سے مارچ 2022 میں شادی کی تھی، اور مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔
یہ جوڑا متعدد مواقع پر ٹی وی پروگراموں میں ایک ساتھ شرکت کر چکا ہے اور ہمیشہ افہام و تفہیم اور مثبت رویے کو ازدواجی خوشیوں کا راز قرار دیتا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- a day ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- a day ago








