مجموعی طور پر 4,625 متاثرین سامنے آئے، جن میں سے 4,395 پادریوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئے، ان میں سے 4,451 متاثرین کی عمریں 18 سال سے کم تھیں،رپورٹ


روم: اٹلی میں کیتھولک چرچ کے پادریوں کی جانب سے ہزاروں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق تنظیم کے بانی فرانسسکو زاناردی نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار متاثرین کے بیانات، عدالتی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیے گئے ہیں۔
تاہم رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان واقعات کا آغاز کب ہوا، تاہم تنظیم کے مطابق زیادہ تر الزامات چرچ کے پادریوں پر عائد کیے گئے ہیں۔
متاثرین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "ریٹے لَ ابوزو" (Rete l’Abuso) کی رپورٹ کے مطابق 2020 کے بعد سے اب تک تقریباً 4,400 متاثرین کو چرچ سے وابستہ مذہبی شخصیات کی جانب سے زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 1,250 مبینہ زیادتی کے کیسز کی نشاندہی کی گئی جن میں 1,106 پادریوں کو ملوث قرار دیا گیا ہے، جبکہ باقی کیسز نَنز (خواتین مذہبی رضاکار)، مذہبی اساتذہ، عام رضاکاروں اور اسکاؤٹ اراکین سے متعلق ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 4,625 متاثرین سامنے آئے، جن میں سے 4,395 پادریوں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار ہوئے۔ ان میں سے 4,451 متاثرین کی عمریں 18 سال سے کم تھیں، جبکہ زیادہ تر متاثرین تقریباً 4,100 لڑکے تھے۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ پانچ نَنز، 156 کمزور بالغ افراد اور 11 معذور افراد بھی اس ہولناک سلسلے کا نشانہ بنے۔
تنظیم کے مطابق 1,106 مبینہ مجرم پادریوں میں سے صرف 76 پادریوں پر چرچ کے اندر مقدمہ چلایا گیا۔ ان میں سے 17 کو عارضی طور پر معطل، سات کو دیگر پیرشز میں منتقل، جبکہ صرف 18 پادریوں کو معزول یا برطرف کیا گیا،رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانچ پادریوں نے خودکشی کر لی۔
دوسری جانب، کیتھولک چرچ کی اعلیٰ تنظیم اٹالین بشپ کانفرنس نے تاحال اس رپورٹ پر کوئی ردِعمل نہیں دیا، تاہم، ویٹی کن کے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن نے حال ہی میں اٹلی کے چرچ حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
کمیشن کے مطابق اٹلی کے 226 ڈائیوسیز میں سے صرف 81 نے بچوں کے تحفظ سے متعلق سوالنامے کا جواب دیا۔
ادھر نئے پوپ لیو نے رواں ہفتے پہلی بار مذہبی رہنماؤں کے ہاتھوں جنسی تشدد کے شکار افراد سے ملاقات کی اور نئے بشپ صاحبان کو ہدایت دی کہ چرچ کے اندر ہونے والی زیادتیوں کو کبھی نہ چھپایا جائے۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کیتھولک چرچ ایسے سنگین الزامات کی زد میں آیا ہو،ماضی میں امریکا، فرانس، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں بھی پادریوں کے ہاتھوں بچوں پر جنسی تشدد کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں، تاہم اٹلی میں چرچ قیادت طویل عرصے تک اس مسئلے کو تسلیم کرنے سے گریز کرتی رہی ہے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل





