ٹرمپ کا نیا دعویٰ: “پاکستان اور بھارت کی جھڑپ میں سات نئے طیارے مار گرائے گئے
جھڑپ کے بعد پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھا۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر فوجی کشیدگی کے دوران سات “بالکل نئے اور خوبصورت طیارے” تباہ ہوئے تھے۔
جاپان میں کاروباری رہنماؤں سے عشائیے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی جانب سے مختلف ممالک پر عائد کردہ تجارتی محصولات (ٹیرِف) نے دنیا میں کئی جنگیں رکوا دیں۔
انہوں نے کہا، “اگر آپ بھارت اور پاکستان کو دیکھیں، وہ لڑائی کے قریب تھے، ان کی جھڑپ میں سات بالکل نئے طیارے مار گرائے گئے۔ میں نے وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کہا کہ اگر تم لوگ لڑو گے تو ہم کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، جس کے بعد معاملہ 24 گھنٹوں میں ختم ہو گیا۔”
ٹرمپ نے مزید کہا کہ تجارت جنگ نہ ہونے کی 70 فیصد وجہ ہے۔
یاد رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جھڑپ دہائیوں میں دونوں ممالک کے درمیان بدترین تصادم قرار دی گئی تھی۔ یہ تنازع کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد شروع ہوا تھا، جس میں بھارت نے بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزامات لگائے تھے، تاہم اسلام آباد نے انہیں سختی سے مسترد کر دیا۔
جھڑپ کے بعد پاکستان نے بھارت کے چھ جنگی طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں ایک فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھا۔ بھارت نے ابتدا میں اس تردید کی، مگر بعد میں جزوی طور پر نقصان تسلیم کر لیا، تاہم مار گرائے گئے طیاروں کی تعداد آج تک ظاہر نہیں کی گئی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 10 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 10 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 10 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 7 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 10 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 10 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 11 hours ago





