جی این این سوشل

تفریح

سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہوگئے

کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینئر اداکار  عدنان صدیقی بھی  کورونا کا شکار ہوگئے
سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا کا شکار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق  شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو " کے اہم کردار عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کورونا کی تشخیص کے حوالے سے  مداحوں کو آگاہ کیا ۔ انہوں  نے  پوسٹ میں لکھا  کہ    کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے ہی لیا ہے، میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مجھے  کورونا کی ہلکی علامات ہیں، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ  کرلیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملاقات کرنے والے تمام لوگ اپنا ٹیسٹ جلد از جلد کروالیں  ۔ سب لوگ محفوظ رہیں ۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)

اداکار کیلئے شوبز انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں نے صحت یابی کیلئے دعا کی ۔  خیال رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد شخصیات کورونا سے متاثر ہوکر صحتیاب ہوچکی ہیں ۔

پاکستان

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل، آج افتتاح ہو گا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ آج وزیراعظم دفاعی نمائش کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

12 ویں آئیڈیاز 2024، 19 سے 22 نومبر تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی، چار روزہ نمائش میں ملک میں تیار کی گئی دفاعی مصنوعات پیش کی جائیں گی. نمائش میں پاکستان کا تیار کردہ جدید لڑاکا ڈرون شاہپرتھری بھی متعارف کرایا جائیگا جبکہ ساتھ ہی جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی مصنوعات اور ساز و سامان کو دنیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ڈیپو کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی عادل کے مطابق یہ نمائش دفاعی صنعت کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ یہ خطے میں دفاعی ساز و سامان کی سب سے بڑی نمائش ہے، اس بار نمائش میں 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان اور 33 وفود شرکت کر رہے ہیں۔

کموڈور اعتزاز خالد نے بتایا کہ ایران، اٹلی، اور یوکرین پہلی بار اس نمائش میں شامل ہو رہے ہیں، جبکہ چین اور ترکی کیلئے خصوصی تین پویلین بنائے گئے ہیں۔

آئیڈیاز دفاعی نمائش ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے، چار روزہ نمائش کے دوران سرشاہ سلیمان روڈ حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم تک صبح 7 سے شام 7 بجے تک بند رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، ترجمان محکمہ تعلیم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا طلباء  کیلئے  ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

 ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll