جی این این سوشل

تجارت

حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی
حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی

تفصیلات کے مطابق  حکومت نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن   کے مطابق  پیٹرول پر سیلز ٹیکس شرح 16.4 فیصد سے کم کرکے 10.77 فیصد کردی جبکہ  ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔مٹی کے تیل پر 6.70 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر 0.20 فیصد کی شرح برقرار ہے۔

 

خیال رہے کہ رواں ماہ  8جولائی کو حکومت کی جانب سے پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 0.20 فیصد کی کمی کا اعلان  کیا گیا تھا، ایف بی آرکی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کرکے 16.40 فیصد کردی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیژل پر سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد ، مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 6.70فیصد اور لائٹ ڈیژل آئل پر سیلز ٹیکس کی شرح 0.20فیصد برقرار رکھی تھی۔

علاقائی

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں کمی ، راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان

اسموگ میں کمی اور ایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام تعلیمی ادارے 19 نومبر سےکھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

راولپنڈی ڈویژن میں اسموگ کی شدت میں کمی اورایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری آنےکےبعد تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے کھولنےکا فیصلہ کر لیا گیا، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق 19 نومبر سے راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے تمام تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی۔

کمشنر راولپنڈی نےایئرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کےپیش نظرتعلیمی ادارےکھولنےکی سفارش کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

 ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہرینی امرسوریا دوسری مرتبہ سری لنکا کی وزیر اعظم مقرر

سری لنکا کےنو منتخب  صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے ہرینی امرسوریا کو سری لنکا کا وزیراعظم مقرر کیا۔

امرسوریہ 2020 سے نیشنل پیپلز پاور پارٹی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ اس سے قبل وہ سری لنکا کی اوپن یونیورسٹی کے شعبہ سوشل اسٹڈیز میں سینیئر لیکچرر تھیں۔

واضح رہے کہ  ہرینی امر سوریا اس سے قبل  ستمبر 2024 سے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی کابینہ میں بطور وزیر اعظم خدمات انجام دے چکی ہیں۔

سری لنکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں انورا کمارا ڈسانائیکے ایک مرتبہ پھر جیت حاصل کی ہے، انہوں  نے عام انتخابات میں 225 رکنی پارلیمنٹ میں 159 نشستیں حاصل کی تھیں ، تجربہ کار قانون ساز وجیتا ہیراتھ کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا کا قلمدان بھی  سونپ دیا ۔

صدر انورا کمارا نے حلف برداری کے دوران کسی نئے وزیر خزانہ کا نام نہیں لیا، جس سے اس بات کا قوی امکان ہے  کہ وہ اہم مالیاتی قلمدان اپنے پاس رکھیں گے جیسا کہ انہوں نے ستمبر میں صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم

حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا یوکرین کے  بجلی گھروں پرفضائی  حملہ، تمام نظام درہم برہم

روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔  روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll