جی این این سوشل

دنیا

لبنانی ارب پتی نجیب میکاتی وزیر اعظم بننے کیلئے تیار

بیروت : معروف لبنانی کاروباری شخصیت نجیب میکاتی نے آئندہ وزیر اعظم بننے کیلئے پارلیمینٹ سے کافی ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لبنانی ارب پتی نجیب میکاتی   وزیر اعظم بننے کیلئے تیار
لبنانی ارب پتی نجیب میکاتی وزیر اعظم بننے کیلئے تیار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میکاتی نے پیر کے روز کہا تھا کہ وہ حکومت کو تشکیل دینے کے لئے کام کریں گے اور اس فرانسیسی منصوبے پر عمل درآمد کریں گے جس سے ملک کو اس کے معاشی بحران سے بچایا جاسکے۔

نجیب میکاتی نے کہا ، "میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے اور میں معجزے نہیں کر سکتا ،  لیکن میں نے کچھ عرصے سے اس صورتحال کا مطالعہ کیا ہے اور اس کی بین الاقوامی گارنٹی ہے۔"

مزید پڑھیں : وزیر اعلی کے پی نے دوکابینہ اراکین سے استعفے طلب کرلیے ، ذرائع

مزید پڑھیں : پاکستانی کو ہ پیما محمد علی سدپارہ کی لاش مل گئی

میکاتی  جو اس سے پہلے بھی دو بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں اور لبنانی رہنماؤں کے برعکس ، کسی سیاسی گروپ یا خاندان سے تعلق نہیں رکھتے ہیں ،انہوں  نے پارلیمنٹ کے کل 118 ووٹوں میں سے 72 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 لبنان کو نگراں انتظامیہ تقریبا  ایک سال سے چلا رہی ہے ، چونکہ ایک بڑے دھماکے سے بیروت کے بڑے حصہ  تباہ ہوگیا تھا،  اس کی کرنسی گر گئی ہے ، ملازمتیں ختم ہوگئیں اور بینکوں کے اکاؤنٹس منجمد ہوگئےتھے۔

 

حزب اللہ مسلح شیعہ اسلام پسند تحریک ، جسے امریکہ ایک دہشت گرد گروہ سمجھتا ہے ،انہوں نے پیر کو مشاورت میں  نجیب مکاتی کو نامزد کیا تھا اور زیادہ تر مرکزی پارلیمانی بلاکس نے اس انتخاب کی حمایت کی تھی۔

دنیا

روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم

حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا یوکرین کے  بجلی گھروں پرفضائی  حملہ، تمام نظام درہم برہم

روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔  روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

100 انڈیکس 386 پوائنٹس اضافے کے بعد 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ریکارڈ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں  کاروبار کا آغاز 386 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 95 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے 95150 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 477 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 100 انڈیکس 95240 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک 94 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے اور اس دوران پی ایس ایکس میں کاروبار کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نےحسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز دیوالیہ قرار

لندن کی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔ حسن نواز کے خلاف فیصلہ رائل کورٹ آف جسٹس نے سنایا، جس کے مطابق حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا۔

عدالتی کاغذات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز شریف کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دیا۔ حسن نواز کو برطانوی حکومت اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے۔

عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ حسن نواز فلیٹ 17 ایون فیلڈ ہاؤس، 118 پارک لین کے رہائشی اور کمپنی کے ڈائریکٹر کو کیس نمبر 694 آف 2023 میں ہائی کورٹ میں دیوالیہ قرار دیا گیا ہے، جو کہ 25 اگست 2023 کو دائر کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دیوالیہ پن کا حکم 29 اپریل 2024 کو قرض دہندگان کی طرف سے عدم ادائیگی پر دائر کئے گئے کیس میں جاری کیا گیا تھا۔ دیوانی مقدمہ حسن نواز کے خلاف محکمہ ریونیو اینڈ کسٹمز (HMRC) نے شروع کیا تھا، جس کی نمائندگی کور میکسویل نے کی تھی۔

برطانیہ کے قوانین کے مطابق، دیوالیہ پن کا حکم ذاتی دیوالیہ پن کے عمل کا حصہ ہے۔ یہ عدالت سے کسی فرد کو جاری کیا جاتا ہے، جس سے وہ دیوالیہ ہو جاتا ہے۔ دیوالیہ پن کے احکامات صرف لندن گزٹ میں شائع کیے جاتے ہیں، جو کہ اسے دیوالیہ کاری سروس سے موصول ہوتے ہیں۔

دیوالیہ ہونے والا شخص ڈائریکٹر کے طور پر کام نہیں کر سکتا یا کمپنی کے انتظام میں کسی بھی طرح سے شامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ دیوالیہ پن سے فارغ نہ ہو جائے اور جب تک کہ اس نے ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھنے کی عدالت سے اجازت حاصل نہ کر لی ہو۔

حسن نواز اب بھی برطانیہ میں متعدد کمپنیوں کے ڈائریکٹر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll