جی این این سوشل

پاکستان

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگی قیادت نے شکست کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال دی

لاہور:شکست پر ن لیگ میں تقسیم واضع ہوگئی ،قیادت نے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرنے کا آپشن زیر غور ہے ۔
پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرنے کا آپشن زیر غور ہے ۔

 

ذرائع ن لیگ کے مطابق مفاہمتی گروپ نے ن لیگ کی کشمیر میں شکست کی ساری ذمہ داری مزاحمتی بیانیےپر ڈال دی ۔ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں انہیں کشمیر میں انتخابی جلسے کرنے چائیے تھے ۔

شہباز شریف نے کشمیر میں جلسے کیوں نہیں کیے؟ کس کے کہنے پر وہاں نہیں گئے ،مزاحمتی گروپ نے سوال اٹھا دئیے ۔  

مریم نواز نے کشمیر میں بڑے جلسے کیے ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کشمیر کی ہر گلی میں پہنچایا ۔پارٹی قائد نے کارکردگی کو سراہا۔

  ذرائع ن لیگ مفاہمتی گروپ  کا مزید کہناہے کہ مریم نواز نے صرف جلسے کئے،لیکن مہم منظم طریقے سے نہیں چلائی ۔ مزاحمتی بیانیہ ناکامی کی وجہ بنا ۔ 

کشمیر الیکشن میں جو کچھ ہوا ن لیگ اس پر اپنا پورا رد عمل دے گی ۔ مریم نواز سیاسی رابطے اور مشورے کر رہی ہیں ،پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کرنے کا آپشن زیر غور ہے ۔

تجارت

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرت مثبت رہے ،آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی امور پر پاکستانی حکام سے بات چیت مثبت رہی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان سے 12 تا 15 نومبر تک مشن چیف  نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی حکومت کے ساتھ صوبائی حکومتوں سے بھی بات چیت ہوئی اور مذاکرات میں نجی شعبوں کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے، اہداف پرسختی سے عمل درآمد سے عوام کے معیار زندگی  کو بہتر بنایا  جا سکتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ حکومت ٹیکس نہ دینے والے شعبہ سے ٹیکس آمدن بڑھانے کیلئے پرعزم ہے سماجی تحفظ اور ترقی میں صوبوں کے کردار کو بڑھانے پربھی بات چیت ہوئی، جبکہ پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اور توانائی کے چیلنجز پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے  کے مطابق حالیہ بات چیت آئی ایم ایف کی ششماہی جائزہ کے لیے کی گئی، مذاکرات میں معاشی اصلاحات، معاشی پالیسیز اور معاشی ترقی کے لیے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفد کا  کہنا تھا کہ پاکستان حکام سے مذاکرات پر آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں پھر پاکستان آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll