جی این این سوشل

علاقائی

ماہی گیروں کے بچوں کی تعلیم کے لیے کشتی سکول کا آغاز

تونسہ شریف: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا صوبے میں شرح خواندگی میں اضافے سے متعلق اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کشتی سکول کا آغاز کردیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس علاقے میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد رہتی ہے جو دریاۓ سندھ میں بہت اندر تک چلے جاتے ہیں
اس علاقے میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد رہتی ہے جو دریاۓ سندھ میں بہت اندر تک چلے جاتے ہیں

 

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کےدوردراز پسماندہ ترین علاقوں میں ہرغریب کی دہلیزپر علم کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔ وزیراعلی کی  خصوصی ہدایت اور وزیر لٹریسی راجہ راشد حفیظ کی کاوشوں سے  محکمہ خواندگی و غیررسمی بنیادی تعلیم پنجاب کی جانب سے کوٹ ادھو تونسہ بیراج پر صوبے کی تاریخ کے پہلے کشتی سکول کا آغازکیا گیا ہے ۔

اس علاقے میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد رہتی ہے جو دریاۓ سندھ میں بہت اندر تک چلے جاتے ہیں اور بہت دن تک مچھلیاں پکڑتے ہیں باقی دنیا سے ان کا رابطہ ختم ہونے کے باعث وہ علم سے محروم رہتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دریاۓ سندھ تونسہ بیراج پر بنایا جانے والا یہ کشتی سکول بزدارحکومت کے تعلیم دوست ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہاں مفت کتابیں فراہم کر دی گٸی ہیں اورمفت تعلیم فراہم کرکے اس پسماندہ علاقے میں شرح خواندگی میں اضافہ کرنامقصود ہے۔ اس سے پیشترموجودہ حکومت نے  اس علاقے میں تعلیم بالغاں لٹریسی سنٹربھی قاٸم کیا ہے۔جہاں ان مچھلیاں پکڑنے والے  لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھایاجاریا ہے جو کسی بھی وجہ سے تعلیم سے محروم رہ گٸے  ہیں۔

محکمہ خواندگی اپنے اساتذہ کے ذریعے دریا کے اندر کشتی سکول بنا کر ان ماہی گیر بچوں کو علم کی روشنی سے منور کررہا ہے۔ یہاں ماہی گیروں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے جو تعلیم حاصل نہیں کرسکے محکمہ خواندگی وغیررسمی بنیادی تعلیم پنجاب ان جوان ماہی گیروں اور ماہی گیر بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کررہا ہے۔

اس سے ان مچھلیاں پکڑنے والوں کا روز گار بھی متاثر نہیں ہوگااور وہ کشتی سکول میں ہی دو گھنٹے تعلیم حاصل کریں گے۔ یہ کشتی سکول اپنی نوعیت کا پہلا علمی مرکز ہے جہاں پہلی دفعہ انتہاٸی غریب  ماہی گیر مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے۔ سابقہ ادوار میں کبھی کسی نے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود یا ترقی و خوشحالی سے متعلق کوٸی کام نہیں کیا۔

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 267400روپے کی سطح پر آگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معموملی کمی

آل پاکستان جیمز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے، 24 گرام سونے  کی قیمت میں300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2  لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت   2562 ڈالر فی اونس  ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی20: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف

سڈنی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں  کے نقصان پر 147ب رنز ہی بن سکی، آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفری اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل  دوسرے  میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا  اس موقع پر جوش انگلس کا کہنا تھا کہ وہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔
ٹاس  کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا  کہنا تھا  کہ  دوسرے ٹی 20 میچ میں کامیابی حاصل  کر سیریز برابر کرنا ہمارا ہدف ہے، اس موقع پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے حسیب اللہ خان کی جگہ سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔
 پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اورسفیان مقیم شامل ہیں۔
 جبکہ آسٹریلیا کے اسکواڈ میں کپتان جوش انگلس، جیک فریزر میک گرک، میٹ شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، آرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا،اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔
واضح  رہے کہ  پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بارش کی وجہ سے سات سات اوورز تک اننگر کو محدوو کر دیا گیا تھا،جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll