پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا


راولپنڈی:ـتیسرے اور آخری ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی،سری لنکن ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے سدیرا سمارا وکرما نے 48،کوشال مینڈس نے 34 اور کامل مشارا نے 29 رنز بنائے،جبکہ پوون رتنائیکے نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں، ان کی جگہ کوشال مینڈس قیادت کررہے ہیں۔ میچ کے لیے سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ حسیب اللہ تیسرے ایک روزہ میچ میں بطور وکٹ کیپر شامل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، گرین شرٹس نے پہلے ون ڈے میچ میں 6 رنز اور دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل




