مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع
ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ ضرور دیں گے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے،مسلم لیگ ن


مظفر آباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چودھری لطیف کی زیر صدارت شروع ہوگیا، جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سردار جاوید ایوب اور چودھری قاسم مجید دیگر ممبران اسمبلی کے ہمراہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں گے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے نوجوان پارلیمنٹیرین راجا فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے سادہ اکثریت حاصل ہے، جبکہ مسلم لیگ ن بھی انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دے گی۔
مسلم لیگ ن نے اعلان کر رکھا ہے کہ ہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ووٹ ضرور دیں گے لیکن حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر کے مطابق ن لیگ آزاد کشمیر اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرےگی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمعہ 14 نومبر کو ارکان اسمبلی چوہدری قاسم مجید، سردار جاوید ایوب، ملک ظفر اقبال، علی شان سونی اور محمد رفیق نیئر نے جمع کروائی۔
قبل ازیں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔

کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

اوچ شریف: بس کی ٹکر سے موٹروے پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

انسانیت کیخلاف جرائم کیس: عدالت نے مفرور وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت کا حکم دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

جوا ایپ کیس: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جوڈیشل ریمانڈمیں مزید چودہ روز کی توسیع
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 3 گھنٹے قبل

نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف اکساتے ہیں،گرفتار دہشتگر د کے انکشافات
- 3 گھنٹے قبل

ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی کا کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- 27 منٹ قبل

علیمہ خان کے نام جائیداد کی تفصیلات عدالت میں پیش،10ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے 2 مزید ججز جسٹس روزی بڑیچ اور جسٹس ارشد شاہ نے حلف اٹھالیا
- 3 گھنٹے قبل

مظفر آباد: انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور نئے وزیرِاعظم منتخب
- ایک گھنٹہ قبل









