Advertisement
پاکستان

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

اسلحے میں ایم 4، ایم 16 اور دیگرخود کار جدید اسلحے سمیت نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات برآمد کیے گئے،سیکیورٹی ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 22 days ago پر Nov 21st 2025, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

پشاور:پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگردوں سے افغانستان میں استعمال ہونے والا امریکی اور نیٹو افواج کا اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسزکی جانب سے یہ کارروائیاں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کی گئیں، اس دوران دہشگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا جو  میڈیا کےسامنے بھی پیش کردیاگیا ہے۔  

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہ اسلحہ دہشتگردوں سے پچھلے کچھ مختلف آپریشنز میں برآمد کیا جن  میں ایم 4، ایم 16 اور دیگرخود کار جدید اسلحے سمیت نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات برآمد کیے گئے جب کہ اسلحےمیں امریکی فوج  اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کامزید کہنا ہےکہ فتنہ الخوارج ان امریکی ہتھیاروں کے ذریعے فاصلےسے پاک افواج کو رات میں بھی نشانہ بنا سکتےہیں، ان امریکی ہتھیاروں میں اسٹیل ہیڈگولیاں بھی شامل ہیں جو کہ بلٹ پروف جیکٹ میں سے بھی گزرسکتی ہیں۔  

ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا اور دہشتگرد یہ اسلحہ پاکستان میں قانون نافذ کرنےوالوں اداروں کےخلاف استعمال کر رہے ہیں جب کہ امریکی ہتھیاروں پر صاف لکھا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ 

Advertisement