اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی اخراجات میں اضافےکےپیش نظرنیاسکیورٹی نظام وضع کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے"تھریٹ کمیٹی"تشکیل دی جائےگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرروروکربتارہےہیں کہ دھاندلی ہوئی،آزاد کشمیر انتخابات میں اپوزیشن کو شکست ہوئی،وہ تسلیم کریں،ن لیگ کےرہنما وزیراعظم آزاد کشمیرکےدفتر میں بیٹھ کرنیوزکانفرنس کررہے ہیں۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کامیابی وزیراعظم پرعوام کے اعتماد کا مظہر ہے ،الیکشن کے دوران شہید جوانوں اور زخمی کارکنوں کیلئے دعا کی گئی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزموں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں دھاندلی ہوئی تو حل ہے کہ ٹیکنالوجی کی طرف بڑھا جائے ،پی ٹی آئی واحدحکومت ہےجس نےشفاف انتخابات کویقینی بنانےکیلئےاقدامات اٹھائےہیں،انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کیساتھ سنجیدہ گفتگوچاہتےہیں۔ ن لیگ کواپنی شکست کوتسلیم کرلیناچاہیے۔
فوادچودھری نے مزید کہا کہ پروٹوکول سےمتعلق تفصیلی رپورٹ وفاقی کابینہ کےاجلا س میں پیش کی گئی،وفاق میں صدر،وزیراعظم،کابینہ ارکان کی سکیورٹی پرسالانہ 70کروڑخرچ ہوتےہیں،پنجاب میں سکیورٹی انتظامات پر2529ملین،خیبرپختونخوامیں953ملین خرچ ہوتےہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ سکیورٹی اخراجات عدلیہ پر ہو رہے ہیں ،1400ملین روپے عدلیہ کی سکیورٹی پر خرچ ہو رہے ہیں ،سکیورٹی پرسب سےکم اخراجات کابینہ پر ہو رہے ہیں ،بلوچستان کےعلاوہ باقی تین صوبوں میں عدلیہ کی سیکیورٹی پر1400ملین خرچ ہوتےہیں۔نیاسیکیورٹی نظام وضع کرنےکیلئے"تھریٹ کمیٹی"تشکیل دی جائےگی،وزیراعظم نے سکیورٹی اخراجات میں اضافےکےپیش نظرنیاسکیورٹی نظام وضع کرنےکی ہدایت کی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا وفاقی کابینہ نےسائبرسکیورٹی پالیسی کی منظوری دی ہے،پہلی بارڈیجیٹل میڈیاکوحکومتی اشتہاردیئےجارہےہیں، سرمایہ کاری بورڈ کو فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے بااختیار بنارہے ہیں،وفاقی کابینہ نےشعبہ آئی ٹی میں اسپیکٹرم نیلامی کی منظوری دی ہے۔

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- 5 گھنٹے قبل

کرکٹ کی 128 سال بعد اولمپکس میں واپسی، میچز کی تاریخوں کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سہولیات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا اہم بیان سامنے آ گیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا فوڈ ایمرجنسی مؤقف مسترد،آئی ایم ایف کا چینی کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 16 منٹ قبل

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو نااہل قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے نئی سیاسی جماعت کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 منٹ قبل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کے خلاف مزید کارروائی روک دی
- 30 منٹ قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 6 گھنٹے قبل