پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی


راولپنڈی: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میزبان پاکستان کو جیت کیلئے 129رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے جنیت لیانج 41رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے،جبکہ کوشال پریرا نے 25، کامل مشرا نے 22،پتھم نسانکا نے 17، وینندو ہسارنگا نے 11،کوشل مینڈس اور کامیندو مینڈس نے 3،3رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی آج میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، اُن کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔
سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی مکمل فارم میں ہیں ،کوشش کریں گے کہ حریف ٹیم کو کم ازکم ہدف پر آؤٹ کریں۔
دوسری جانب سری لنکا کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے، ہم مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 11 minutes ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- an hour ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 minutes ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 4 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 4 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 5 hours ago




