اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔

ملک بھر میں مون سون کی برشوں کا آغاز ہوچکا ہے ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ، مکانات میں پانی داخل ہوگیااور سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ٹیمیں نالوں / سڑکوں کو صاف کررہی ہیں. اسلام آباد میں ہم نے 100فیصد علاقوں کو کلیر کر لیا ہے،پورے اسلام آباد کے اندر کوئی بھی فیملی خطرے میں نہیں ، سب کو ریسکیو کر لیا ہے،ہماری مشینری پھنسی ہوئی گاڑی کو نکال رہی ہے،حمزہ شفقات نے کہاکہ یہ بارش آتی رہیں گی، ہمارے راول ڈیم کے اندر بھی کافی پانی ہے،راول ڈیم کے سپل ویو بھی ہم کھولنے جا رہے ہیں .
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کو سیلابی صورتحال کی وجہ قرار دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کلاؤڈ برسٹ نہیں ہوا ہے ۔
بارش کے بعد راولپنڈی شہرکے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خطرے کے یشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تیز بارش کے باعث نالہ لائی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوئی، موسلادھاربارش کے باعث اسلام آباد کے سیکٹرای 11 میں پانی جمع ہوگیا، فوج کے دستے ریسکیواورامدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں، آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔
ضلعی انتظامیہ، واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کو ریڈ الرٹ کرکے سول ڈیفنس اور ریسکیو ون ون ٹوٹو کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے نالہ لئی کے کناروں پر تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک 122 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد اور ملک کے دوسرے حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دوسری جانب مردان اور شانگلہ سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکر میں بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی توقع ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، پشاور اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

پاکستان کی غزہ کے لیے امداد جاری، 100 ٹن سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ روانہ
- 4 گھنٹے قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر عملی قدم اٹھایا، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں: ایس ایم تنویر
- 3 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے کرفیو نافذ
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- 4 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 7 گھنٹے قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 8 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شطرنج مقابلے میں شکست دے گیا
- 3 گھنٹے قبل

قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 3 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 8 گھنٹے قبل

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- 4 گھنٹے قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 7 گھنٹے قبل