پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے،رپورٹ

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس سال بھی کرکٹ سرچ رجحانات پر غالب رہا جبکہ تفریح میں ڈرامے دوسرے نمبر پر رہے علاوہ ازاں لوگ مصنوعی ذہانت (یا اے آئی) کے نئے ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں معلومات تلاش کرتے رہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی طرح لوگوں نے نئے کھانے پکانا، پیسے کی سرمایہ کاری، انشورنس، وکیل ڈھونڈنے اور امتحانی نتائج کے حوالے سے بھی بے شمار سرچز کیں، پاکستانیوں نے کھیلوں میں ایک بار پھر ثابت کیا کہ کرکٹ ان کی پہلی ترجیح ہے۔سب سے زیادہ سرچ کیے گئے کرکٹ موضوعات
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،پاکستان سپر لیگ،ایشیا کپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ،بھارت بمقابلہ انگلینڈ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز،بھارت بمقابلہ آسٹریلیا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات بھی فہرست میں شامل ہیں،
اسی طرح اگر کھلاڑیوں اور دیگر ایتھلیٹس کی بات کی جائے تو اس میں ابھیشیک شرماحسن نواز،عرفان خان نیازی ،صاحبزادہ فرحان، محمد عباس،صائم ایوب،یاسر خان،کاشف علی ،سیف حسن،اور عبدالصمد کا نام شامل ہے۔
اسی طرح اگر ڈراموں کی بات کی جائے، پاکستانیوں کی بڑی تفریح ایکشن اور تھرل سے بھرپور ڈراموں کو سب سے زیادہ سرچ کیا،جن میں شیر، مہرہ، دایان اور دنیا پور ٹاپ 10 میں شامل رہے۔خبریں، فکرمندی اور بے چینی کا سال
اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے خبروں سے متعلق موضوعات وہ تھے جو عوام میں بے چینی کا باعث بنے۔ علاوہ ازاں مون سون بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب پہلے نمبرز پر رہے جبکہ کراچی اور دریاۓ چناب میں سیلاب کی صورتحال بھی نمایاں رہی۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مقامی خبریں
،10ویں جماعت کے نتائج ،وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم 2025،پاکستان میں سونے کے نرخ ،اور9ویں جماعت کا نتیجہ وغیرہ شامل ہیں۔
اے آئی ٹولز نے اس سال پاکستانی صارفین میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی جن میں جیمنی، ڈیپ سیک، کلاڈ، آن 4ٹی اور گوگل اے آئی اسٹوڈیو ٹاپ سرچ میں شامل رہے۔
کھانا، نئی ریسپیز کا تجربہ
رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے اس سال کوئنوآ اور ٹوفو جیسے غیر روایتی کھانوں کی ریسپیز بھی تلاش کیں،ساتھ ہی سوپ، سینڈوچ اور ’آسان ریسپیز‘ جیسی سرچز بھی مقبول رہیں۔
سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی ریسپیز،سینڈوچ ریسیپیز میں فوڈ فیوژن،کینوآ،ڈو،سوئٹ ڈشز،مٹن پکانے کی تراکیب، ایزی ریسیپی،ٹوفو،،سوپ،بیف پکانے کی ترکیب شامل ہیں۔
اس سال لوگوں نے سب سے زیادہ یہ سیکھنے کی کوشش کی کہ پیسہ کیسے بنایا جائے، کہاں سرمایہ کاری کریں، اور روزمرہ مسائل کیسے حل کریں۔
سب سے زیادہ سرچ کیے گئے ’ہاؤ ٹو۔۔۔‘ کراچی میں ای چالان کیسے چیک کریں، انسٹاگرام پر بغیر بھیجے گئے (ڈیلیٹ کیے گئے) پیغامات کیسے دیکھیں، گاڑی کا انشورنس کیسے کروائیں وغیرہ شامل ہیں۔
کرپٹو میں سرمایہ کاری کیسے کریں،اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیسے کریں،کریڈٹ کارڈ کے لیے درخواست کیسے دیں،گِبلی طرز کی تصویر کیسے بنائیں، بہترین وکیل کا انتخاب کیسے کریں،موبائل فون سے نوکو پرنٹ ایپ کے ذریعے پرنٹ کیسے نکالیں
بلاگ کیسے اپ لوڈ کریں
الغرض سنہ2025 کے سرچ نتائج ثابت کرتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، کھانا پکانے اور نئی ریسپیز آزمانے کے شوقین ہیں، اچھی کہانیاں اور ڈرامے انہیں پسند ہیں، نئی ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی ٹولز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پیسہ کمانے اور روزمرہ مسائل حل کرنے کے لیے بھی سرگرم رہتے ہیں۔
گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 9 hours ago

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 14 hours ago

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 7 hours ago

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 10 hours ago

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 9 hours ago

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 12 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 13 hours ago

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 13 hours ago
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 10 hours ago

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 11 hours ago

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 12 hours ago













