Advertisement

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 16th 2025, 3:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

باجوڑ: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں شرپسندوں نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق تنگی کے علاقے میں انسداد پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا، شرپسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے فائرنگ کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ پر اظہار افسوس کیا اور شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے تخریب کاروں کی جلد از جلد شناخت اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے انسداد پولیو کی اہم خدمت سر انجام دینے والوں پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے تک انسداد پولیو مہم پوری تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 7 hours ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 6 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 12 hours ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 12 hours ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 days ago
Advertisement