احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
پاکستان نے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے، برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے،ذرائع


اسلام آباد: برطانیہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن میٹ کینل کو وزارت خارجہ طلب کرکے برطانیہ میں پیش آئے واقعے پر احتجاج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزرات خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اس وقت ملک میں موجود نہیں تھیں جس کے باعث وزارت خارجہ کی جانب سے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری کیا گیا۔
یہ ڈیمارش برطانوی شہر بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصلیٹ کے باہر ہونے والے احتجاج پر جاری کیا گیا، برطانیہ میں پاکستان کی ایک سیاسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ کو مظاہرین جمع کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف انتہائی اشتعال انگیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران فیلڈ مارشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گیئں اور کہا گیا کہ اُن کو ایک کار بم دھماکے میں قتل کردیا جائے گا۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے برطانیہ کی سرزمین سے دی جانے والی دھمکیوں کا سخت نوٹس لیا ہے، برطانوی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایاجائے گا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندارابی نے بھی برطانوی قائم مقام ہیڈ آف مشن کو ڈیمارش جاری کرنے کی تصدیق کی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- ایک گھنٹہ قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 26 منٹ قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 20 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 21 گھنٹے قبل


