5 بڑوں کے مل بیٹھنے کی تجویز رانا ثنا اللہ کی ذاتی رائے ہے،شیخ وقاص اکرام کا ردعمل
حقیقی مفاہمت اسی صورت ممکن ہے جب آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے،عدلیہ کی آزادی سے ہمارے ناحق اسیر رہنما بھی فوری رہا ہوجائیں گے،ترجمان


اسلا م آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے رانا ثناء اللہ کے پانچ بڑوں کو مل بیٹھنے کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رانا ثناء اللہ کی ذاتی رائے ہے،وہ رائے دینے کا حق رکھتے ہیں،ان کے بیان سے یہ تو ثابت ہوا کہ عمران خان کے بغیر ان حالات کا کوئی حل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کو یہ بھی سمجھنا چاہیئے کہ بانی پی ٹی آئی مینڈیٹ چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اگر رانا ثنا اللہ مفاہمت کی بات کرتے ہیں تو انہیں آئین کی بحالی اور عدلیہ کو مکمل آزادی دینے کی بات کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی مفاہمت اسی صورت ممکن ہے جب آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے،عدلیہ کی آزادی سے ہمارے ناحق اسیر رہنما بھی فوری رہا ہوجائیں گے۔
اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ملک میں خود مختار الیکشن کرائیں،اسی سے ملک کی بہتری کا راستہ نکلے گا،سب جانتے ہیں 2024کے الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا،مینڈیٹ چوری ہونے پر پی ٹی آئی خاموش نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ مفاہمت کا صرف یہ مطلب نہیں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں بٹھایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے 5 بڑوں کو اعتماد سازی کے لیے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
ان 5 بڑوں میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، بانی پی ٹی آئی عمران خان شامل ہیں۔

تیراہ : شدید برف باری، پاک فوج کی متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان کا شام کی وحدت، خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا مزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان ،بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نےپرسنلائزڈ انٹیلی جنس فیچر کو گوگل سرچ کے آئی موڈ کا حصہ بنا دیا
- 2 گھنٹے قبل

چونیاں میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق،ایک زخمی
- 21 گھنٹے قبل

علی ظفر کا البم ’روشنی‘ عالمی اے آئی ویڈیو لہر کا باعث، پاکستانی تخلیق کاروں کی نئی نسل عالمی اسٹیج پر نمایاں
- ایک دن قبل

متنازعہ ٹویٹ کیس :پولیس نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی گرفتار کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

مراد علی شاہ کاہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اورپلازہ کی تعمیر کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

محسن نقوی سے صومالی وزیر داخلہ کی ملاقات، دہشت گردی ،انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

ہم ایران کے قریب فورس تعینات کررہے ہیں دیکھتے ہیں کہ آگے کیا ہوتا ہے،ٹرمپ
- 3 گھنٹے قبل

مری میں برفباری ، اب تک ڈیڑھ فٹ برف ریکارڈ،محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل







.jpg&w=3840&q=75)