ملک میں کورونا کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ، ایک روز میں 4ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
اسلام آباد : پاکستان میں گزشتہ 3 ماہ کے بعد ایک بار پھر کیسزاوراموات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید 76افراد انتقال کر گئے جبکہ 4ہزار 497کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد23 ہزار209ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ37ہزار354ہوگئی ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3لاکھ 54ہزار 904ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 10ہزار 995افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ74ہزار 434ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 5 ہزار 903افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 42ہزار799ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 4435افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 30ہزار019کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 326مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد86 ہزار602جبکہ اموات کی تعداد797تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 7 ہزار 935افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ133افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 23ہزار631ہوچکی ہے جبکہ 620افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1612 افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 9لاکھ37ہزار354مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago


