سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سعودی عسکری قیادت سے ملاقات، دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اس دوران سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی دکھائی،ترجمان


راولپنڈی: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سعودی عرب کا دورہ کیا جہاں سعودی دفاعی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رائل سعودی ایئر فورس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کی لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس اور جنرل فیاض بن حمید الرولی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ہوئی۔
ترجمان آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ایئر چیف کی ملاقاتوں میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور مستقبل کے دفاعی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ تربیت، آپریشنل تعاون اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے پر زور دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایئر چیف مارشل نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ باہمی اعتماد اور برادرانہ تعلقات کی علامت قرار دیا، ایئر چیف نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی کے متعلق آگاہ کیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اس دوران سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی سپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور اے آئی صلاحیتوں میں گہری دلچسپی دکھائی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاری کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ تربیت بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا گیا، دفاع اور ایوی ایشن شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی
- 2 hours ago

یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان،سمری تیار
- 7 hours ago

عالمی استحکام فورس میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، پاکستان ابراہیمی معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا،دفتر خارجہ
- 8 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
- 6 hours ago

بھاٹی گیٹ کے قریب نالے میں گرنے والی خاتون اور بچی کی17 گھنٹوںبعد نعشیں مل گئیں
- 8 hours ago

قومی ادارہ صحت نے نیپاہ وائرس کی ٹیسٹنگ کٹس حاصل کرلیں
- 8 hours ago

وزیراعظم شہبازشریف کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ، خطے،علاقائی امن و استحکام پر گفتگو
- 2 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 8 hours ago

بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، تمام قیدیوں کو صحت کی سہولیات میسر ہیں،عطاء اللہ تارڑ کی وضاحت
- 8 hours ago

کولمبیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ،سوار تمام افراد جاں بحق
- 6 hours ago

شی جن پنگ سے برطانوی وزیرِاعظم کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات ،تعاون اور تجارت کو فروغ دینے کا عزم
- 7 hours ago

سونا لوگوں کی پہنچ سے دور،فی تولہ مزید 21 ہزارروپے مہنگا، نئی قیمت کیاہو گئی؟
- 7 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)



