Advertisement
تفریح

لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے

آٹھ سو سے زائد  اردو اور پنجابی فلموں  میں اداکاری کرنیوالے اس عظیم فنکار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر جنوری 8 2026، 9:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لالی وڈ کے سلطان  کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے  30 برس بیت گئے

ویب ڈیسک: لالی وڈ کے سلطان اداکاری میں بے مثال ، فلم انڈسٹری کو طویل عرصہ کندھوں پر اٹھانے والی شخصیت، جنہیں سلطان راہی  کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو دنیا سےخصت ہوئے  30 برس بیت گئے۔

 1934میں راولپنڈی میں آنکھ کھولنے والے سلطان محمد سے متعلق کسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ  نوجوان  ایک  روز خون آلودہ گنڈاسوں اور گولیاں اگلتی کلاشنکوفوں سے بھرپور جدال و قتال  کی فلموں کا سپر اسٹار بنے گا۔

فلم ’’بابل‘‘ سے کیریئر کا آغاز کرنیوالے سلطان راہی   کو اصل شہرت مولا جٹ سے ملی، اس فلم نے باکس آفس پر تمام ریکارڈ توڑ ڈالے،آٹھ سو سے زائد  اردو اور پنجابی فلموں  میں اداکاری کرنیوالے اس عظیم فنکار کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

 سلطان راہی کی معروف فلموں میں بشیرا، وحشی جٹ ، راکا، سخی بادشاہ، بابل اور دیگر شامل ہیں۔


سلطان راہی کے صاحبزادے  فلمسٹار حیدر سلطان ،ساتھی فنکار  اور کروڑوں چاہنے والے آج بھی ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔

جی این این کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ان کے بیٹے حیدر سلطان راہی کا کہنا ہے کہ  حکومت کو چاہیے والد کے نام پر ایک روڈ بنا دے یا انڈر پاس کا نام ہی  انکے نام پر رکھ دیا جائے، کچھ اس طرح کیا جائے تاکہ نئی نسل کو معلوم ہو سکے۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے اس عظیم فنکار کو نو جنوری 1996 کو گوجرانوالہ کے قریب قتل کر دیا گیا۔ جو آج تک ایک معمہ ہے۔

  سلطان راہی کی موت  لالی وڈ کیلئے ناقابل تلافی نقصان  ثابت ہوئی، فلموں میں انصاف دلانے والے کو قانون آج تک انصاف نہ دے سکا۔

Advertisement
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 11 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 9 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 10 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 12 دن قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 10 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 9 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 10 دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 11 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 10 دن قبل
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 9 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 10 دن قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 9 دن قبل
رجحانات
Advertisement