گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
اپنے والد کے ساتھ یہ گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ صرف ایک گیت نہیں بلکہ ہماری موسیقی کی وراثت ہے،گلوکارسانول


گلوکار سانول عیسی خیلوی کا مداحوں کے لیے نئے سال کا تحفہ، اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا۔
ویب ڈیسک:پاکستانی موسیقی کے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی اور ان کے صاحبزادے، نوجوان گلوکار سانول عیسیٰ خیلوی نے ماضی کے مقبول گیت ’’بے وفا‘‘ کو ایک نئے انداز میں ریلیز کر کے شائقینِ موسیقی کو سال نو کا خوشگوار سرپرائز دے دیا ہے۔
گانے ’’بے وفا‘‘ کے لیرکس اردو اور سرائیکی زبان میں ہیں، جبکہ اس کی کو پروڈکشن اور لیرکس میں "Unknownish Artist" کا کردار بھی قابل غور ہے۔ جن کی طرف سے گانے کی کو پروڈکشن اور لیرکس رائٹنگ کی گئی ہے۔
یہ گیت 70 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا جو عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی پہچان سمجھا جاتا ہے، جسے اب سانول عیسیٰ نے اپنے والد کے ساتھ مل کر جدید موسیقی اور نئے ویژول ٹریٹمنٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔
گیت میں کلاسک درد، جذبات اور سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کو حال سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے،جبکہ مداح اسے دو نسلوں کی خوبصورت موسیقی کا حسین امتزاج قرار دے رہے ہیں۔
اس موقع پرسانول عیسیٰ کا کہنا ہے کہ اپنے والد کے ساتھ یہ گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ صرف ایک گیت نہیں بلکہ ہماری موسیقی کی وراثت ہے، گیت نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادوں کی تازگی ہے بلکہ نئی نسل کے لیے کلاسک پاکستانی موسیقی سے جڑنے کا ایک خوبصورت موقع بھی ہے"

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 21 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 گھنٹے قبل



