پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
علاوہ ازاں دوطرفہ سیاسی مشاورت اور فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد اور گھانا فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے،ترجمان


اکرا :پاکستان اور گھانا کے مابین سیاسی مشاورت کا پہلا دور گھانا میں منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشاورتی اجلاس میں سیاسی، معاشی، دفاعی، سیاحتی، ثقافتی، صحت، تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
اس کے علاوہ دوطرفہ سیاسی مشاورت اور فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد اور گھانا فارن سروس انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون پر مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ فریقین نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ادارہ جاتی مکالمے کے اس عمل کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید بامعنی اور منصوبہ جاتی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کا اگلا دور آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

دوسرا ونڈے : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف
- 16 گھنٹے قبل

نومنتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل

آپریشن غضب للحق: سیکیورٹی فورسز نے کابل میں 313 کور کا ایمونیشن ڈمپ تباہ کر دیا، ویڈیو جاری
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کی کمی،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 14 گھنٹے قبل

عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑا اقدام،وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر معطل رہنےکے بعد بحال
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ سعودی ولی عہد سے ملاقات، مکمل یکجہتی اور بھرپور حمایت کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

لکی مروت: دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید
- 16 گھنٹے قبل

ڈرامہ سیریل’ وارث‘ میں مولاداد کا کردار نبھانے والے نامور اداکارشجاعت ہاشمی انتقال کر گئے
- 15 گھنٹے قبل

ایران کے میزائل حملے جاری،اسرائیل اور امریکا کے اڈوں پر بمباری، عراق میں امریکی طیارہ کر گرہ تباہ
- 16 گھنٹے قبل

آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد جہنم واصل اور 887 زخمی ہوئے،عطا تارڑ نے تفصیلات جاری کردیں
- 10 گھنٹے قبل

ایران کا ابراہام لنکن بحری بیڑے پر حملہ ،عراق میں امریکی فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ
- 16 گھنٹے قبل










